• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: ہر بالغ شہری کی پہچان کیلئے ڈیجیٹل شناختی کارڈ جلد جاری کیا جائے گا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

غیر قانونی نقل مکانی روکنے کے لیے حکومتِ برطانیہ نے نیا ڈیجیٹل شناختی کارڈ جاری کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

حکومتِ برطانیہ کی طرف سے ہر بالغ شہری کی پہچان کے لیے ڈیجیٹل شناختی کارڈ جلد جاری کیا جائے گا، وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کے اعلان کے بعد اسے عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

ڈیجیٹل شناختی کارڈ کو برٹ کارڈ کے نام سے پکارا جائے گا کو کسی بھی شخص کی پہچان، اس کے کام کرنے، حتیٰ کہ عوامی خدمات تک رسائی کے لیے انتہائی ناگزیر تصور ہو گا۔

برطانوی حکومت ایک طویل عرصے سے غیر قانونی مہاجرین کو روکنے میں ناکامی کا شکار ہے، اب غیر قانونی نقل مکانی روکنے کے لیے اس نئی اسکیم کا سہارا لیا جائے گا۔

دوسری طرف شہریوں کے حقوق کی مہم چلانے والوں نے اس تجویز کی شدید مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ شہریوں کی آزادی پر قدغن ثابت ہو گا اور برطانیہ کو پیپرز لیس سوسائٹی میں تبدیل کر دے گا۔

پولز سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام کی اکثریت حکومت پر کم اعتماد کرتی ہے اور وہ اپنا ذاتی ڈیٹا سائبر مجرمان سے بچانے کے لیے کچھ چیزیں خفیہ رکھتی ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید