• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭ حضرت محمد ﷺ:

’’سچ بولو، چاہے وہ تمہارے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔‘‘

٭حضرت عمر فاروقؓ:

’’توبہ کی تکلیف سے گناہ چھوڑنا آسان ہے۔‘‘

٭ حضرت علیؓ:

’’علم دولت سے بہتر ہے، انسان کی حفاظت علم کرتا ہے، دولت کی انسان کو خود حفاظت کرنی پڑتی ہے۔‘‘

’’جس طرح چاہتے ہو کہ تم پر زیادتی نہ ہو، تم بھی دوسروں پر بھی زیادتی نہ کرو۔‘‘

٭حضرت فاطمۃ الزہراؓ:

’’جو اللہ پر بھروسہ کرتا ہے، وہ کبھی اکیلا نہیں ہوتا۔‘‘

٭حضرت امام حسینؓ:

’’میں مر تو سکتا ہوں، مگر ظلم کے آگے سر نہیں جھکا سکتا۔‘‘

’’موت تو ایک پل کی بات ہے لیکن شہادت ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔‘‘

٭حضرت امام حسنؓ:

’’جہالت سے بڑھ کر کوئی محتاجی نہیں۔‘‘