• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ آذربائیجان، افغان فضائی حدود نظر انداز، وزیراعظم لاہور پہنچ گئے

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے دو روزہ دورہ آذربائیجان پر جاتے اور وطن واپس آتے ہوئے افغانستان کی فضائی حدود کو نظر انداز کرکے طویل راستہ اختیار کیا۔ شہباز شریف خصوصی طیارے میں رات گئے لاہور پہنچ گئے۔ گذشتہ روز وزیراعظم کا خصوصی طیارہ اسلام آباد سے روانہ ہوکر تاجکستان ترکمنستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے باکو پہنچا۔ جمعہ کو وزیراعظم باکو سے اذربائجان کے شہر فضولی پہنچے اور رات کو وطن واپس روانہ ہوئے۔ خصوصی طیارے نے کابل فلائٹ انفارمیشن ریجن کو نظر انداز کیا اور گذشتہ روز کے روٹ سے واپس آئے۔ افغانستان کی فضائی حدود نظر انداز کرنے سے طیارے کو طویل فضائی راستہ اختیار کرنا پڑا۔
اہم خبریں سے مزید