• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرک میں پاک آرمی کے سپاہی کے اندھے قتل کا معمہ حل

کرک (نامہ نگار)ضلع کرک کے علاقے نری پنوس روڈ پر پاک آرمی کے نوجوان سپاہی طاہر عرفان کے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا گیا،ملزمان ندیم اورسمیع اللہ نے فائرنگ کرکے قتل کیاتھا، گرفتاکرلئےگئے،آلہ قتل بھی برآمد۔ مقتول 21 جون 2025کو چھٹی پر گھر آیا اور عصر کے وقت موٹر سائیکل پر روانہ ہو کر واپس نہ آیا، جبکہ اگلے روز پہاڑی علاقے سے اس کی فائرنگ شدہ نعش برآمد ہوئی۔ ڈی پی او کرک شہباز الٰہی کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سعادت علی، ایس ایچ او سہیل شاہ، اور تفتیشی افسر فرمان خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جنہوں نے ہیومن سورس اور گراؤنڈ انٹیلیجنس اور سائنسی بنیادوں پر تفتیش کے نتیجے میں قتل کے دو مرکزی ملزمان ندیم اور سمیع اللہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل (پستول)، ملزم کا موٹر سائیکل اور دیگر شواہد برآمد کئے۔
اہم خبریں سے مزید