کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی ،نئی ریکارڈ سازی کا تسلسل برقرار رہا،قومی بچت اسکیم پر منافع کی شرح اورصنعتی بجلی کے نرخ میں کمی سے اہم سیکٹرز میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری میں اضافہ،کے ایس ای 100انڈیکس میں1262پوائنٹس کا اضافہ،ایک لاکھ31ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور ہو گئی،53.91 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں143ارب 61کروڑ 13لاکھ روپے کا اضافہ،لیکن کاروباری حجم 18.53 فیصد کم رہا۔