• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردہ مریض کو اسپتال میں رکھ کر فی دن ایک لاکھ روپے وصول کرنے کا انکشاف

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے صحت نے آئندہ میٹنگ میں پرائیویٹ ہسپتالوں کی انتظامیہ کوطلب کرلیا، ایک مریض کی پمز میں ڈیتھ ہو چکی تھی شفا انٹرنیشنل نے سات روزرکھا اور ہر روز ایک لاکھ روپے وصول کرتے رہے،کمیٹی میں انکشاف ،کنوئنیر ڈاکٹر امجد کی زیر صدارت ذیلی کمیٹی برائے صحت کا اجلاس ،سی ڈی اے کی زمین پرہسپتالوں کو اراضی دینے اور این او سی ریوائز پربریفنگ،قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے صحت کا اجلاس کنوئنیر ڈاکٹر امجد کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں سی ڈی اے کی زمین پر بننے والے ہسپتالوں کو اراضی دینے اور این او سی ریوائز پربریفنگ دیتے ہوئے وزارت قانون حکام نے بتایاکہ ہم نے ابھی اس پر کام نہیں کیا۔
اہم خبریں سے مزید