• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحاد ٹاؤن، لڑکی سے اجتماعی زیادتی، درندہ صفت مرکزی ملزم گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اتحاد ٹاؤن پولیس نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں درندہ صفت مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق 3 جولائی کو تھانہ اتحادٹاؤن میں مقدمہ الزام نمبر 291/2025 بجرم دفعہ375-A تعزیرات پاکستان درج ہوا جس میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی سنگین واردات رپورٹ ہوئی۔واقعہ 30 جون اور یکم جولائی کی درمیانی شب پیش آیا جب متاثرہ لڑکی کو ملزم فیضان ولد رشید زبردستی موٹرسائیکل پر بٹھا کر اپنے ڈیرے پر لے گیا جہاں پہلے سے موجود اس کے دیگر نامعلوم ساتھیوں نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ لڑکی نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہاں سے بھاگ کر رات کے وقت اپنے ماموں کے گھر پناہ لی اور بعدازاں پولیس کو مکمل صورتحال سے آگاہ کیا۔ متاثرہ لڑکی کا فوری طور پر سول اسپتال کراچی سے میڈیکل کرایا گیا جس کے بعد مقدمہ درج کرکے فوری کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تجربہ کار پولیس افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کام کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں مرکزی اور نامزد ملزم فیضان ولد رشید کو گرفتار کر لیا۔ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں مسلسل چھاپے مار رہی ہیں۔ایس ایچ او رائو شبیر کے مطابق لڑکی کی ملزم کے ساتھ دوستی بھی تھی اور ملزم نے اسے ملنے کا کہہ کر بلایا تھا۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے مطابق دو سے تین مزید ملزمان واقعہ میں ملوث ہیں۔
اہم خبریں سے مزید