• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عارف والا سے کراچی جانیوالی مال بردار ٹرین میرپور ماتھیلو کے قریب ڈی ریل، متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان ریلوے نے عوام الناس کو اگاہ کیا ہے کہ میر پور ماتھیلو میں مال گاڑی کی ڈی ریلمنٹ کے باعث متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں تاہم متاثرہ ٹریک بحال کیا جا چکا ہے اور اس وقت ملک بھر میں ٹرین آپریشن جاری ہے ریلوے ترجمان نے مسافروں سے گذارش کی ہےکہ اسٹیشن کیلئے نکلنے سے پہلے 117 سے ٹرین کی روانگی کا وقت معلوم کر لیں۔
اہم خبریں سے مزید