اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینٹ کی قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی نے وزارت کے ماتحت اداروں کے سربراہوں کی تقرری میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے اس بارے میں بریفنگ مانگ لی ہے ، کمیٹی نے کامسٹس یونیورسٹی کے ملازمین کی مجموعی تعداد، خالی آسامیوں، ان ملازمین کی مکمل تفصیل جو کہ پچھلے پانچ سالوں کے دوران ریگولر بنیادوں، کنٹریکٹ، ایڈہاک اور ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تعینات کیے گئے اور ان تقرریوں کے طریقہ کار، قواعد و ضوابط کی تفصیل بھی مانگ لی ہے ۔