• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمارت پہلے ہی خطرناک قرار دی جا چکی تھی، ترجمان سندھ حکومت

کراچی( ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز پروگرام ”رپورٹ کارڈ‘ میں میزبان علینہ فاروق نے کراچی کے علاقے لیاری سے پروگرام کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کراچی میں آئے روز ایسے واقعات کیوں ہوجاتے ہیں؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سندھ حکومت کے ترجمان مصطفیٰ بلوچ نے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ خود معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں۔ فی الحال تمام تر توجہ ریسکیو آپریشن پر ہے ملبہ ہٹا کر لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمارت پہلے ہی خطرناک قرار دی جا چکی تھی مگر اصل مسئلہ یہ ہے کہ مکین متبادل رہائش برداشت نہیں کر سکتے۔ مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے تمام ادارے مل کر خامیوں کو دور کریں گے۔ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین حسن بخشی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ایسی 600 سے زائد عمارتیں ہیں جو اپنی عمر پوری کر چکی ہیں اور قانون نہ ہونے کی وجہ سے خطرہ بن چکی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید