• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کی بدترین لوڈشیڈنگ کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی نے شہر بھر میں کے الیکٹرک کی بدترین لوڈشیڈنگ کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ درخواست گزار ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خاں، ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال، محمد یوسف ٹاؤن چیئرمین نیو کراچی، فراز حسیب ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد، نصرت ٹاؤن چیئرمین گلبرگ ، عاطف علی خان ٹاؤن چیئرمین نارتھ ناظم آباد ، سید محمد ٹاؤن چیئرمین ناظم آباد ، ظفر ٹاؤن چیئرمین ماڈل کالونی، ڈاکٹر فواد احمد ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال ، ٹاؤن چیئرمین جناح ٹاؤن عبدالسمیع اور ممبر سٹی کونسل تیمور نے چیف ایگزیکٹو کے الیکٹرک، وفاقی وزارت توانائی اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اعلیٰ عدالتیں قرار دے چکی ہیں کہ آئین کے تحت بجلی عوام کا بنیادی حق ہے مگر کے الیکٹرک آئین و قانون کی پابندی سمیت عدلیہ کا فیصلہ قبول کرنے کو تیار نہیں۔
اہم خبریں سے مزید