• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگ سلمان ریلیف، فوڈ سیکورٹی سپورٹ پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے کا آغاز

اسلام آباد (صالح ظافر) کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پاکستان میں 2025 کے لیے فوڈ سیکورٹی سپورٹ پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے عالمی عزم کو مزید مضبوط کرتے ہوئے، کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) ملک کے 34 انتہائی کمزور اضلاع میں 30,000 غذائی پیکجز تقسیم کرے گا، جس سے 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔ خوراک کے تحفظ کے لیے کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے منصوبے کے تیسرے مرحلے کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین، اور کنگ سلمان امدادی مرکز پاکستان کے ڈائریکٹر عبداللہ البقامی نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید