• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان حکومت کا تاریخی اقدام، نااہل افسران کیخلاف کریک ڈاؤن

اسلام آباد (صالح ظافر)بلوچستان حکومت کا تاریخی اقدام، نااہل افسران کیخلاف کریک ڈاؤن، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا فرائض پر پورا نہ اترنے اور کارکردگی میں ناکام افسران کو فارغ کرنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان نے سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے دیگر صوبوں پر سبقت حاصل کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ایسے افسران کو فارغ کرنے کا حکم دیا ہے جو اپنے فرائض کی ضروریات پر پورا نہیں اترے اور کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔ اعلیٰ ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ صوبے کے حکومتی نظام میں دیرینہ جمود کو توڑنے اور گڈ گورننس قائم کرنے کی کوشش میں وزیراعلیٰ نے سول انتظامیہ میں بڑی تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے انتظامیہ کو دو ٹوک الفاظ میں واضح کر دیا ہے کہ بیوروکریسی کو یا تو کارکردگی دکھانی ہوگی یا پھر گھر جانا ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید