• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسفہ شہادتِ امام حسینؓ امت کے اتحاد اور اخلاقی انقلاب کا پیغام ،ڈاکٹر حسین محی الدین

لاہور(خصوصی رپورٹر) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ فلسفہ شہادتِ حضر ت امام حسینؓ دراصل دین کی بقا، امت کے اتحاد اور اخلاقی انقلاب کا پیغام ہے۔ حضرت امام حسینؓ نے یزیدی طرز حکومت کو رد کر کے امت کو باور کرا دیا کہ دین، ظلم اور جبر کے ساتھ نہیں چل سکتا۔ واقعہ کربلا اسلام کی تاریخ میں ایک عظیم اور ناقابل فراموش باب ہے حضر ت امام حسین ؓنے دین محمدی کی بقا کےلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا ۔
لاہور سے مزید