• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ایچ ایس میں ہیماٹولوجی تربیتی کورس ختم، طبی تعلیم اور تشخیص میں ساکھ کی بحالی پر زور

لاہور ( جنرل رپورٹر ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) میں چار روزہ ہیماٹولوجی تربیتی کورس جمعہ کو اختتامی تقریب کے ساتھ مکمل ہو گیا جس میں شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید رٹھور نے طبی تعلیم اور تشخیص میں ساکھ کی بحالی کو فوری ضرورت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک امر ہے کہ بعض اوقات مکمل خون کے تجزیے (CBC) کی درست تشریح تک بھی ماہرین نظر انداز کر دیتے ہیں۔
لاہور سے مزید