لاہور (خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر مرکزی امام بارگاہوں و جلوس روٹس اور منتظمین سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔ کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے 8 محرم الحرام جلوس و مجالس انتظامات جائزہ کے حوالے سے شرقپور، شیخوپورہ، واربرٹن اور ننکانہ صاحب جلوس روٹس کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے ڈی سی ز کے ہمراہ امام بارگاہوں کے جلوس روٹس کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔