• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری داخلہ پنجاب کاچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کےآئی ٹی لیب، ایکٹیویٹی روم، سپورٹس کمپلیکس اور ہاسٹلز کا معائنہ کیا

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ نے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو و ممبر صوبائی اسمبلی سارہ احمد سے ملاقات کی بیورو کی کارکردگی و ورکنگ بارے بریفنگ لی۔ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ عاصمہ چیمہ، ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفتاب احمد اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سیکرٹری داخلہ نے بیورو کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا اور بچوں سے شفقت بھری ملاقات کی۔ انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن سکول، آئی ٹی لیب، ایکٹیویٹی روم، سپورٹس کمپلیکس اور ہاسٹلز کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کے ساتھ وقت گزارا، کیک کاٹا اور تحائف پیش کیے۔
لاہور سے مزید