لاہور(خبرنگار) مرکزی مسلم لیگ وسطی پنجاب کے صدر چوہدری حمید الحسن گجر نے پنجاب حکومت کی جانب سے "پنجاب پبلک ریپریزنٹیٹوز لاز بل 2025" کی منظوری کو شدید ترین الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہی بے شرم اشرافیہ ہے جس کی نااہلی اور بدانتظامی کے سبب عوام غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کے عذاب میں جھلس رہی ہے۔