لاہور (کورٹ رپورٹر) پنجاب میں مستحق سائلین کو مفت قانونی امداد فراہمی کا منصوبہ ،تمام اضلاع کی عدالتوں اور بارز میں تشہیر کا فیصلہ ،لاء اینڈ جسٹس کمیشن نے پنجاب بار کونسل کو خط لکھ دیا ،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مستحق سائلین ضلعی سطح پر قائم کمیٹی میں درخواست دیں گے، ملک بھر میں ضلعی سطح پر مفت قانونی امداد کیلئے 129 کمیٹیاں بنائی گئی ہیں، کیس میں پیش ہونیوالے وکیل کی فیس چالیس سے بڑھا کر پچاس ہزار کردی گئی۔