لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پاکستان کی سیاسی تاریخ میں 5 جولائی 1977 کے سیاہ ترین دن کی یاد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام آج یوم سیاہ محرم الحرام کے احترام کے پیش نظر نہایت سادگی سے منایا جائیگا۔پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ آجسے 48 برس قبل5 جولائی 1977 کو ایک آمر جنرل ضیاء الحق نے ملک کے منتخب وزیراعظم *شہید ذوالفقار علی بھٹو* کی حکومت کا تختہ الٹ کر جمہوریت پر شب خون مارا ۔