لاہور(اپنے نامہ ) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر لیسکو، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل ڈسکو سپورٹ یونٹ نے پورا سال نادہندگان کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں، لیسکو نے اس دوران مجموعی طور پر 220,863 صارفین کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 14 کروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری ممکن بنائی۔