• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5درجن وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی، زیورات و قیمتی سامان غائب

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی 5 درجن وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاؤہ ایک رکشہ ،16 موٹر سائیکل اور 30 موبائل فونز اڑا لئے گئے ، اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل اور موبائل چھیننے کاسلسلہ نہ رک سکا ، چار گائے اور 5 بکریاں بھی چوری کر لی گئیں ،تھانہ سول لائن کے علاقے ہارلے سٹریٹ میں رانا ندیم کے گھر سے 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات اور نقدی آڑا لی گئی ، تھا نہ روات امجد کے گھر سے 12روپے، تھانہ آر اے بازار کے علاقے ٹنچ بھاٹہ میں شیخ عرفان کے گھر سے ایک لاکھ روپے اور لاکھوں کے زیورات ، تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں دو لاکھ کی نقدی اور 30 بور پستول ، تھانہ روات کے علاقے میں خالد محمود کے گھر سے ساڑھے تین لاکھ روپے ، تھانہ صدر بیرونی 80 ہزار روپے ، ساجد محمود کے گھر سے ایک لاکھ کے زیورات ، جاوید بٹ کا سول لائن کے علاقے سے رکشہ ،چنگا میر سے عامر خطاب کی5 بکریاں اور مزہ کسوال سے مشتاق حسین کی 10 لاکھ مالیتی تین گائے چوری کر لی گئیں ۔
اسلام آباد سے مزید