اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) میلاد و سیرت مصطفیؐ کمیٹی میڈیا ٹاون کےزیر اہتمام سالانہ میلاد مصطفیؐ کانفرنس ہفتہ 30 اگست بعد نمازعشاءمیڈیا ٹاؤن ڈسپنسری گراونڈ میں ہوگی میلاد مصطفی ؐکی خوشی میں بارہ روزہ فقید المثال چراغاں کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار میلاد و سیرت مصطفیؐ کمیٹی میڈیا ٹاؤن کے صدردیوان ذاکرسرورقادری ، جنرل سیکرٹری ناصرمیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں،فنانس سیکرٹری اکبرالدین، نائب صدور عدیل ایوب ، طاہر مسعود سیکرٹری اطلاعات قیصرعباس شاہ ،جوائنٹ سیکرٹری سید مدثرشاہ ،ایگزیکٹو ممبران خالد قریشی کرنل( ر) خالد محمود،اللہ داد صدیقی، آفتاب عالم ،میجر (ر) نزیر،احمد عبداللہ، عرفان ظفر قادری۔فیاض راجہ نے بھی شرکت کی ۔