• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمسن بچی کی قبر سے چھیڑ چھاڑ پر تھانہ دھمیال میں مقدمہ

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی میں کمسن بچی کی قبر سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں تھانہ دھمیال میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ، دفعہ297 کے تحت درج مقدمہ کمسن متوفیہ علینہ ظفر کے والد کے بیان پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر سعید اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بیٹی علینہ ظفر چند دن قبل بیمار ہوئی، 26اگست کو فوت ہو گئی ،تدفین کی گئی، 28 اگست کی صبح بھائی سمیت قبر پر فاتحہ کے لئے گیا قبرستان سے ملحقہ حویلی میں کفن اور علینہ کی میت کی منہ پر رکھی روئی پڑی تھی، قبر اسی طرح دوبارہ تیار اور مٹی ڈلی ہوئی تھی،قبر کے اندر رکھے 2بلاک بھی باہر پڑے تھے،کفن کو میرے سمیت بھائی نے شناخت کیا،علم نہیں ہے کہ بیٹی کی میت قبر کے اندر موجودہے یا نہیں۔ پی ایف ایس اے دریافت سے سامنے آیا کہ نامعلوم ملزم نے لاش،قبر اور قبرستان کی بے حرمتی کی ہے۔
اسلام آباد سے مزید