اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت کےقرضےملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئے-مئی2025( دوہزارپچیس )تک مرکزی حکومت کےقرضے ریکارڈ 76ہزار45ارب روپے ہوگئے-مئی دو ہزار پچیس تک کےایک سال کے دوران وفاقی حکومت کےقرضوں میں آٹھ ہزار تین سو بارہ ارب روپےکااضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔وفاقی حکومت کےقرضوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے،وفاقی حکومت کے قرضوں میں مزید اضافہ ہوگیا-اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مئی 2025تک کےوفاقی حکومت کےقرضوں کا ڈیٹاجاری کردیا-اسٹیٹ بینک کی دستاویز کےمطابق گذشتہ مالی سال 2024.25کےپہلے11 ماہ جولائی2024 سےمئی 2025 کےدوران وفاقی حکومت کےقرضوں میں7ہزار131 ارب روپےجبکہ اپریل 2025 کے مقابلے میں مئی 2025 کےایک مہینےمیں مرکزی حکومت کےقرضوں میں 1109ارب روپےکااضافہ ہوا-دستاویز کے مطابق جون 2024 سےلیکر مئی2025کےایک سال میں وفاقی حکومت کےقرضوں میں8 ہزار312ارب روپےکا اضافہ رکارڈ کیا گیا-مئی2025 تک وفاقی حکومت کےقرضوں کاحجم 76ہزار45رب روپے رہاجس میں مقامی قرضہ53ہزار460ارب روپے اوربیرونی قرضےکا حصہ 22ہزار 585 ارب روپے تھا۔