لاہور(کر ائم رپو رٹر،کر ائم رپو رٹرسے،خبر نگار ) سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ نویں محرم کی386 مجالس اور81 عزاداری جلوسوں کو خصوصی سکیورٹی فراہم کی گئی مجالس و جلوسوں کے شرکاء کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران دفعہ 144اور حکومت پنجاب کے سکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمدکروایا جارہاہ واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز سمیت جدید آلات سے سکیورٹی امورکو یقینی بنایا جا رہا ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ منتظمین کے تعاون سے مجالس اور جلوسوں کے شرکاء کی چیکنگ کے عمل کو موثر بنایا جارہا ہے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران عاشورہ / 09 ویں محرم کے سکیورٹی پلان پر عمل درآمدیقینی بنانے کیلئے مسلسل فیلڈ میں موجودرہے شہر بھرمیں 386 مجالس منعقد اور81 عزاداری جلوس برآمد ہوئے جن کی سکیورٹی پر 08ہزارسے زائدافسران و جوانوں نے سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔ چیک پوائنٹس پر پولیس کے ساتھ ساتھ کمیونٹی رضاکار بھی تعینات رہے جبکہ عزادار خواتین کی چیکنگ کے لئے لیڈیز پولیس اہلکاروں نے بھی فرائض انجام دیئے پولیس افسران شامل تھے۔