لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیف ایگزیکٹو آفیسرلاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی انجینئر محمد رمضان بٹ نے محرم الحرام میں لیسکو کی جانب سے بجلی کی بلا تعطل سپلائی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر کادورہ کیا اور محرم الحرام کے ایام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے بجلی کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ایکسین پی ڈی سی میر مصطفٰی نے سی ای او لیسکو کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا اس وقت لیسکو ریجن میں بجلی کی ڈیمانڈ 3896جبکہ سپلائی 3850 اورڈرال 3734 ہے۔