لاہور (خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے عاشورہ محرم پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کربلا کی جنگ سے ہمیں بے لوث اور عظیم تر بھلائی کے لیے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے۔ طاقت کے استعمال سے ظلم و جبر کے شکار لوگوں کے لیے حضرت امام حسین کی مثال صبر ،برداشت اور ظلم کے خلاف مزاحمت تاریکی میں امید کا دیا جلائے رکھتی ہے ۔