لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی کےرہنما پی پی 149 کے سابق صدر اکبر ہرا شدید علیل ہو گئے وہ گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں ،اور ڈاکٹرز کی جانب سے ڈائیلسز شروع کرنےکا کہا ہے۔ اکبر ہرا پیپلز پارٹی کے بانی کارکن ہرا سائیں کے صاحبزادے ہیں ۔ جنہوں نے پچاس سال تک لاہور کی گلیوں میں اپنی گدھا گاڑی پر پارٹی پرچم اور ترانہ لگا کر گشت کیا اور بہت مشہور ہوئے۔