لاہور (نیوزرپورٹر)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ میدان کربلا میں امام حسین کی قیادت میں خاندان محمد ؐکی قربانیاں تا قیامت باطل کے مقابلہ میں حق کے غلبہ کے لیے زندہ و پائیندہ پیغا م ہے ۔ ہر دور میں قرآن و سنت کے احکامات کے باغی حکمران ملک و ملت پر یزیدی نظام مسلط کرتے ہیں۔ اہل حق ہمیشہ غلبہ دین کے لیے حسینیت کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔میدان کربلا کی شہادت محمد ؐ کی امت کو متحد ہونےکا پیغام ہے۔ملی یکجہتی کونسل مجلس قائدین کے رہنماوں ، علامہ سید ساجد علی نقوی، حافظ نعیم الرحمن ، علامہ راجا ناصرعباس جعفری، علامہ زاہد محمود قاسمی ، پیر ہارون گیلانی ، مفتی گلزار احمد نعیمی، عبدالغفار روپڑی ، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ، پیر عبدالرحیم نقشبندی ، قاری محمد یعقوب شیخ، شجاء الدین شیخ، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ ، عبداللہ حمید گل، مولانا اللہ وسایا، پیر غلام رسول اویسی ، داکٹر حضور مہدی، ڈاکٹر علی عباس نقوی، ڈاکٹر صابر ابو مریم ، مولانا عبدالمالک، قاضی ظفر الحق نے مشترکہ بیان میں کہا کہ تمام مسالک شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو امت کے اتحاد کاذریعہ بنا لیں۔