• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIC لاہور کی ایمرجنسی جدیدسہولیات بعد مکمل طور پر فعال ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر

لاہور ( محمد صابر اعوان سے ) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کی ایمرجنسی میں بیڈز کے اضافے اورمریضوں کے لئے مزید جدید سہولیات کی فراہم کے بعد مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے جہاں اب کسی مریض کا وہیل چیئر پر بیٹھا کر علاج نہیں کیا جائے گابلکہ ہر آنےو الے مریض کی پہلے سکرینگ کی جائے گی کہ اسے دل سے متعلقہ تکلیف ہے بھی کہ نہیں ، ہر گھنٹہ میں ایک انجیو پلاسٹی اور انجیوگرافی ہو رہی ہے ، جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر ڈاکٹر بلال محی الدین نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق پی آئی سی کی ایمرجنسی کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق اسٹیٹ آف دی آرٹ بنادیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پی آئی سی کی ایمرجنسی پر مریضوں کا بہت زیادہ دبائو تھا جس کو کم کرنے لئے ہم نے کچھ ٹیکنکل تبدیلیاں کی ہیں او رسسٹم کو ٹھیک کیا جس کی وجہ سے بہت سے غیر ضروری مریضوں کا بوجھ کم ہو گیا ہے اور ہر آنے والے مریض کی پہلے سینئر ڈاکٹروں پر مشمتل ٹیم مکمل سکرینگ کرتی ہے کہ مریض کو پی آئی سی میں علاج کی ضرورت بھی ہے کہ نہیں وہ دل کی تکلیف کے ساتھ آیا ہے یا کسی اور مرض کے تھا جبکہ ہارٹ اٹیک کے ساتھ آنےوالے مریض کو فوری انجیو گرافی کر کے اسٹنٹنگ کر دی جاتی ہے جبکہ دیگر تکالیف کے ساتھ آنے والوں کو او پی ڈی شفٹ کر دیا جاتا ہے۔
لاہور سے مزید