• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر سے) لاہور میں غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنےاور بدتمیزی کرنے والے ملزم کو گرفتارلیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےملزم کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر گرین ٹاؤن پولیس سپیشل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نائجیرین لیڈی کو ہراساں اور نازیبا حرکات کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی گرین ٹاؤن پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے کاروائی کا آغاز کیا، سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو 12 گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا۔
لاہور سے مزید