• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام کی سربلندی کیلئے امام حسینؓ کا جہاد تاریخ کا سنہری باب ہے، وزراء

لاہور (خصوصی رپورٹر،خبر نگار،اپنے نامہ نگار سے)صوبائی وزرراء نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام کی سربلندی کیلئے امام حسین کا جہاد انسانی تاریخ کا سنہری باب ہے 10 محرم الحرام حضرت امام حسین اور ان کے عالی قدر رفقا کی عظیم شہادت کا دن ہے وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ حق کے لئے جدوجہد کرنا کربلا کا ناقابل فراموش درس ہے۔ ہے کہ علم وہی مفید ہے جو ظلم کے خلاف آواز بنے، معاشرے میں حق، عدل، امن اور شعور کو فروغ دے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کا پیغام آج کے تعلیمی نظام کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ کربلا صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ ایک زندہ اور ابدی پیغام ہے جسے ہم اپنے نصاب اور ماحول کا مستقل حصہ بنا کر ایک باکردار، باعلم اور پرامن معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔صوبائی وزیر لیبر و کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ محرم الحرام کہ یہ مقدس مہینہ ہمیں ایثار، صبر، اتحاد اور ظلم و جبر کے خلاف کھڑے ہونے کا درس دیتا ہے۔ حضرت امام حسینؓ اور ان کے وفادار ساتھیوں کی عظیم قربانی نہ صرف اسلامی تاریخ کا روشن باب ہے بلکہ ہر دور میں انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑنے والا پیغام بھی ہے۔
لاہور سے مزید