لاہور (خصوصی رپورٹر)بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہےکہ کربلا صرف ایک معرکہ نہیں، بلکہ وہ اَزلی صدائے حق ہے جو ہر دور کے یزید کو للکارتی ہے۔ واقعہ کربلا ، غیرت اور خودداری کا ابدی استعارہ ہے شہادتِ سیدنا امام حسینؓنے انسانیت کو دو کردار عطا کیےایک سراپا ظلم وبربریت پر مبنی اور دوسرا وفا و صداقت کا علمبردار ہے ۔ سیدنا امام حسینؓ کی دینِ حق کے لیے دی گئی قربانی سچائی کا وہ مینار ہے جو ہر باطل پر حجت بن کر قائم ہے۔