پشاور( کرائم رپورٹر، پشاور میں بچی سمیت تین افراد کو قتل اور پانچ کو زخمی کردیاگیا-مدرسہ کے معلم سمیع اللہ سکنہ گجر آباد کا کہنا تھاکہ چا ر راز قبل اس کی سات سالہ بیٹی سدرہ سرف لینے کے دکان گئی تھی جہاں سے لاپتہ ہوگئی تھی تھانہ پھندو پولیس نے روزنامچہ رپورٹ درج کی تھی گزشتہ رقز اسے اطلاع ملی کہ سدرہ کو نامعلوم افراد نے قتل کیا ہے اور اسے ہزار خوانی کے قریب خوڑ میں پھینک دیاگیا ہے اس کے ہاتھ اور پاؤں باندھے گئے تھے اور تشدد بھی کیاگیا تھا پولیس کے مطابق بچی کا پوسٹ مارٹم کیاجائے گاادھر تھانہ خزانہ کی حدود نادرن بائی پاس پر مدرسہ کے معلم جواد احمد سکنہ حسن آباد کو قتل کردیاگیا پولیس نے مقتول کے بھائی سجاد کی رپورٹ پر نور محمد اور صدام کے خلاف مقدمہ درج کرلیاوجہ عداوت جائیداد کا تنازعہ ہے جبکہ تھانہ متنی کی حدود جانے گڑھی میں جائیداد تنازعہ پر ابن امین ولد محمداجان باورچی کو قتل کردیاگیا پولیس نے مقتول کے بھائی ملنگ کی رپورٹ پر امان اللہ اور عرفان اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا -متنی پولیس نے سرہ خاورہ میں فائرنگ کے تبادلہ کے بعد رہزن کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، تھانہ ریگی کی حدود میں چوروں نے نماز کے لئے مسجد آنے والے مجاہد کو موٹر سائیکل سے محروم کردیا پولیس نے الگ الگ رپورٹیں درج کرلی۔