اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)سعودی امدادی پلیٹ فارم (سعودی گزٹ) کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے دنیا بھر کو دی گئی مالی امداد کی مجموعی مالیت تقریباً 528.4 ارب سعودی ریال (تقریباً 39.6 کھرب پاکستانی روپے) تک پہنچ گئی ہے جس سے سعودی عرب کا دنیا کے بڑے عطیہ دہندگان میں مقام مزید مستحکم ہوا ہے۔ سعودی پلیٹ فارم کے مطابق مصر کو سعودی امداد سے سب سے زیادہ فائدہ ہوا جس کی مالیت 121.1 ارب ریال (تقریباً 9.08 کھرب روپے) رہی۔