• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر کے اختیارات لامحدود، 26 اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجا جاسکتا ہے، اعظم نذیر تاڑ

اسلام آباد /لاہور(ایجنسیاں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے‘ قومی پرچم کا سفید رنگ دراصل ہمارے دلوں میں ہونا چاہئے ‘ ہمیں نفرتوں کے بیج بونے کے بجائے محبتیں بانٹنی ہیں ‘اسپیکر کے اختیارات لامحدودہیں‘ کرسیاں مارنا اور مائیک اکھاڑنا احتجاج نہیں‘اسپیکر 26 اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو ریفرنس بھیج سکتے ہیں ۔پیرکو تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون کا کہناتھاکہ ہمیں مل کر معاشرے کی بہتر تربیت کا انتظام بھی کرنا ہے‘اسپیکر جمہوری روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے گھر کے بڑے سربراہ کی طرح بہتر راستہ ہی نکالیں گے۔اگر آپ اس حلف کی پامالی کرتے ہیں توا سپیکر کے پاس اختیارات ہیں کہ کسی بھی ممبر کو معطل کر سکیں۔

اہم خبریں سے مزید