• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مِلّتِ اسلامیہ کو یزید صفت حکمرانوں کیخلاف اُٹھ کھڑا ہونا ہوگا، لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے یومِ عاشورہ کو لاہور ، راولپنڈی اور ملتان میں اجتماعات / پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں ماہِ محرم الحرام کا پہلا عشرہ اور یومِ عاشورہ پُرامن، ایمان افروز اور مِلّتِ اسلامیہ کو متحد کرنے کا عزمِ نو دے کر گزر گیا۔ مِلّتِ اسلامیہ شہدائے کربلا کو عقیدت کے نذرانے پیش کرتی ہے، اب اُسے بزیدی نظام اور یزید صفت حکمرانوں کے اسلوبِ حکمرانی کیخلاف بھی اُٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔ پاکستان میں ماہِ ربیع الاول، عقیدہ ختمِ نبوتؐ کی حفاظت، اہلِ بیت، شہدائے کربلا سے عقیدت کے اظہار اور اللہ کی وحدانیت کے بیان پر مبنی کانفرنسیں تمام مسالک کے درمیان اتحاد، وحدت کا مظہر بن جائیں تو پاکستان امن و استحکام اور نفاذِ اسلام کا گہوارہ بن جائے گا۔ مِلی یکجہتی کونسل کی مجلسِ قائدین کے زیراہتمام مِلی اور عالمی اُمور پر اسلام آباد میں 17 جولائی 2025ء کو ملٹی پارٹی قومی مجلسِ مشاورت منعقد کی جارہی ہے۔
لاہور سے مزید