• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدھلہ روڈ پر واقع جوس فیکٹری کی پروڈکشن بند ،سیمپل جانچ کے لئے لیبارٹری بھیج دیئے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)شہریوں کی شکایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان میں کارروائیاں، معروف کمپنی کی جوس کین میں زہریلے حشرات پائے جانے کا معاملہ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایت پر 19 کسی بدھلہ روڈ پر واقع جوس فیکٹری کی پروڈکشن بند کردی گئی، مشروبات کے سیمپل لے کر مزید جانچ کیلئے لیبارٹری بھیج دیے گئے،بتایا گیاہے کہ شہریوں کی شکایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بدھلہ روڈ 19 کسی پر جوس پلانٹ اور ہائیکورٹ چوک پر فوڈ پوائنٹ کو چیک کیا۔ شہری کی شکایت پر ڈرنکس کی کین میں زیریلی چیز ہونے کے معاملے پر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مشروبات بنانیوالی فیکٹری کا معائنہ کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 480 لٹر مشروبات اور مشینری قبضے میں لے لی گئی۔
ملتان سے مزید