ملتان(سٹاف رپورٹر )پولیس نے مبینہ زیادتی کے مختلف واقعات کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی۔ شاہ رکن عالم پولیس کو سبزی منڈی سے 15سالہ شہزاد نے اطلاع دی کہ ملزمان عمران عرف دھل اور ماجد عرف ماجو نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے جبکہ بدھلہ سنت پولیس کو عمران نے بتایا کہ ملزم آصف گھر داخل ہوا اور میری بیوی عاصمہ کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اطلاع پر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی۔