ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان علماءکونسل ڈویژن وضلع ملتان کا مشترکہ اجلاس جامعہ انوارالاسلام رجسٹرڈملتان میں اجلاس منعقدہوا جس کی صدارت پاکستان علماءکونسل جنوبی پنجاب کے سرپرست وصدر صاحبزادہ انوارالحق مجاہدپاکستان علماکونسل ضلع ملتان نے کی، اجلاس میں مولانا یعقوب شیخ ڈویژنل صدر مولاناعبدالمالک آصف، مولانا محمدبلال حنیف ملتانی ،پروفیسر عبدالماجد وٹو، چوہدری شبیریوسف گجر، قاری محمد اکرم عالمگیری، رانا محمدصفدر،عمرعثمان مدنی ،علامہ شبیرالحق، مولانا ابوبکر نقشبندی، عبدالقادر قادری، حاجی شبیر احمدشاکر، شکیل احمد، عبدالشکور، مسعود انور قریشی سمیت دیگر نے شرکت کی ،اجلاس کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے سرپرست جنوبی پنجاب صاحبزادہ انوارالحق مجاہد نے کہا کہ25ستمبر کو ملتان میں سیرت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، استحکام پاکستان کانفرنس انشاءاللہ منعقد ہوگی، خصوصی طور پر قائد پاکستان علماءکونسل علامہ حافظ طاہرمحموداشرفی اوردیگرقائدین شرکت فرمائیں گے اور انکی آمد پر فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا، کانفرنس کی تیاریوں سلسلہ میں ایک کمیٹی 5رکنی تشکیل دی گئی ہے ۔