ملتان(سٹاف رپورٹر) انجمن غوثیہ قادریہ حبیبیہ کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد رحمانیہ عیدگاہ روڈ سے سالانہ عظیم الشان میلاد ریلی کی قیادت مخدوم سید محمد زوہیب گیلانی،مخدوم عمران حسن گیلانی، علامہ قاری رکن الدین قادری،علامہ محمد فاروق خان سعیدی،ملک محمد اسلم ڈوگر، محمد ایوب مغل،بابو نفیس انصاری،وسیم ممتاز ایڈووکیٹ،صوفی سجاد علی حامدی،الحاج محمد علی انصاری اوردیگر نے شرکت کی، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ حضور اکرمؐ کا جشن ولادت منا کر اہل ایمان کے دلوں کو قلبی سکون حاصل ہوتا ہے، حضور اکرمؐ کی ولادتاللہ تعالی کا اہل اسلام پر احسان ہے ۔