ملتان (سٹاف رپورٹر )آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب و ملتان کے صدر عارف فصیح اللہ کی قیادت میں تاجروں کے نمائندہ وفد نے سیف سٹی پروجیکٹ ملتان کا وزٹ کیا، وفد میں محمد رمضان سیال، اشرف پہلوان انصاری، شیخ شفیق، زبیر کمبوہ، یعقوب مغل،چوہدری عثمان جٹ، رانا ارشاد، رانا راشد، شفیق قریشی، عبدالستار، محمد شوکت، ندیم خان، وہاج قریشی، جاوید ، طارق ہانس، شہباز نعیم انصاری، عابد ہانس اور عزیز بوسن شامل تھے، اس موقع پر ایس پی سیف سٹی نصر اللہ وڑائچ نے وفد کو جدید ٹیکنالوجی، کیمروں کی مدد سے جرائم کی روک تھام اور پروجیکٹ کے کام کرنے کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی اور کیمروں کے ذریعے نگرانی کے نظام کا عملی مظاہرہ بھی کرایا ،ایس پی نصراللہ وڑائچ اور ڈی ایس پی الیاس نے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ جرائم کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا، موٹر سائیکل چوری، ڈکیتی، پرس چھیننے اور دیگر وارداتوں کو جدید نگرانی کے نظام سے ٹریس کر کے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے گا، اس موقع پر تاجر رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیف سٹی منصوبے کی کامیابی کے لیے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔