• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کیلئےاقدامات شروع کردیئے ہیں، عبدالمالک درانی

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر ) چیف کمشنرانلینڈریونیو بلوچستان عبدالمالک درانی نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قانونی طریقہ سےتجارت کرنے والوں کو ہمیشہ تحفظ فراہم کیا ہے،مستحکم معیشت کیلئے فعال ٹیکس سسٹم کا نفاذضروری ہے، ٹیکسز کی ادائیگی قومی فریضہ ہے کسی بھی ملک کا نظام چلانے کیلئے ٹیکسز کی ادائیگی ناگزیر ہوتی ہے،ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کے لئےاقدامات شروع کردیئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کیاچیف کمشنر انکم ٹیکس بلوچستان نے کہا کہ ایف بی آر نے نئے مالی سال کے آغاز سے ہی صوبے بھر میں ٹیکس ریکوری کا آغاز کردیاہے پہلے مرحلے میں کوئٹہ شہر کو آٹھ زونز میں تقسیم کرکے مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کریں گی انہوں نے بتایا کہ کاروائیاں ایسے نادہندگان کے خلاف کی جائیں گی جنہوں نے گزشتہ اور رواں مالی سال کے دوران قیمتی گاڑیاں،مکان دکانیں یا پلاٹ خریدے ہوں یا پلازے تعمیر کیے ہوں یا مسلسل بیرون ملک دورے کیے ہوں اور اپنی آمدن کے ذرائع ظاہر نہ کیے ہوں ایسے تمام نادہندگان کا ڈیٹا ایف بی آر کے پاس موجود ہے۔
کوئٹہ سے مزید