• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے ترجمان کا اظہار تشکر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے ترجمان طارق احمد جعفری نے یوم عاشورہ کے جلوس کے موقع پر سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کرنے پر صوبائی حکومت اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزاداری کا سلسلہ 8 ربیع الاول تک جاری رہے گا ، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس دوران نکالے جانے والے جلوسوں اور مجالس عزا کو فول پروف سیکورٹی کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔ ایک بیان میں انہوں نے عاشورہ کے موقع پر سیکورٹی ، صفائی اور لائٹس کے بہترین انتظامات کرنے پر پاک فوج ، ایف سی ، پولیس ، ضلعی انتظامیہ ، کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن ، کیسکو ، چھیپا ، ایدھی، تاجران ، میڈیا محکمہ صحت اور دیگر رضا کاروں کا شکریہ اد ا کیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید