• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، صارفین کو ایک اور مالی جھٹکا، اضافی بل ادا کرنا ہوگا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانیہ میں لاکھوں صارفین کو ایک اور مالی جھٹکا لگنے جارہا ہے۔ آئندہ سال سے برٹش گیس، ای ڈی ایف اور دیگر انرجی کمپنیوں کے صارفین پر 24 پاؤنڈ سالانہ اضافی بِل کا بوجھ پڑے گا۔

اوفجم (Ofgem) کی جاری کردہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ نیٹ ورک آپریٹرز کو توانائی فراہم کرنے والی کمپنیوں سے زیادہ چارج کرنے کی اجازت دینے کے نتیجے میں ہو رہا ہے، جس کی منظوری اوفجم کی جانب سے دی گئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق یہ رقم ملک کے بجلی اور گیس نیٹ ورکس کو اپ گریڈ اور وسعت دینے کے لیے استعمال کی جائے گی، تاکہ مستقبل میں توانائی کی سپلائی زیادہ محفوظ اور قابلِ اعتماد بنائی جاسکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قابلِ تجدید توانائی کو فروغ دینے کی حکومتی پالیسی کا حصہ ضرور ہے، تاہم صارفین پہلے ہی مہنگائی اور توانائی بحران کی وجہ سے شدید دباؤ میں ہیں، ایسے میں اضافی بل ان کے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید