• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، غیرقانونی طور پر کام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانوی وزیر داخلہ یوویٹ کوپر نے کہا ہے کہ برطانیہ بھر میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے

یہ کریک ڈاؤن بالخصوص اُن افراد کو نشانہ بنائے گا جو بغیر قانونی اجازت کے ٹیکسی، ڈیلیوری اور دیگر شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔ 

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی کام مقامی کاروبار کو نقصان پہنچاتا ہے اور مقامی لوگوں کی نوکریوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔

حکام کے مطابق اس کریک ڈاؤن کا مقصد پناہ گزینوں اور دیگر غیر قانونی افراد کی شناخت کرنا ہے جو بغیر اجازت مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔ 

اس سلسلے میں ہوم آفس کی خصوصی ٹیمیں پورے ملک میں چھاپے ماریں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ہوم آفس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ اس آپریشن کے دوران کاروباری علاقوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ تمام ملازمین قانونی طور پر کام کر رہے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید