کراچی (اسٹاف رپورٹر)پانی و بجلی کی طویل بندش کے خلاف نیوایم اے جناح روڈ پر لائنزایریا اورمتصل علاقے کے مکینوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا،احتجاج میں خواتین اوربچے بھی شامل تھے،احتجاجی مظاہرین نے سڑک پررکاوٹیں کھڑی کردیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، احتجاج کے باعث نیوایم اے جناح روڈ کی اطراف کی سڑکوں اورگلیوں میں بھی بدترین ٹریفک جام ہوگیا جس کے باعث سخت گرمی میں شہریوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا، احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے روزانہ 12 سے 15 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے،کئی مرتبہ شکایات کی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی ، طویل لوڈشیڈنگ کے باعث پینے کے پانی کی بھی قلت پیدا ہوگئی، وزیراعلی سندھ اورگورنرسندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لائنز ایریا اوراس سے متصل علاقے کے مکینوں کوغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جائے ،پولیس اورٹریفک پولیس افسران سے مزاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا ۔