کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سچل پولیس نے جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث دو خواتین سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں انور عرف انو ولد عبدالغفور، ملزمہ رمشہ زوجہ محمد اسلم عرف بابر اور ملزمہ شکیلہ زوجہ مجید شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی چرس، تیار مضر صحت گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم انور عرف انو لسٹڈ گٹکا ماوا فروش جبکہ ملزمہ شکیلہ زوجہ مجید لسٹڈ منشیات فروش ہے۔