• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی منشیات اسمگلرز کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اے این ایف نے بین الاقوامی منشیات اسمگلرز کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران سمندری راستے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحے کی بیرون ممالک اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔چھاپہ مار کارروائی پسنی کی ساحلی پٹی کے قریب سنسان کمپاؤنڈ میں کی گئی۔دوران آپریشن کمپائونڈ میں موجود کنویں سے 187کلوگرام آئس اور 225عدد جدید پستول برآمد ہوئے۔حکام کے مطابق دوران کارروائی کمپائونڈ میں کھڑی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔ 187پیکٹس آئس اور بڑی تعداد میں جدید پستول اسمگلنگ کیلئے چھپائے گئے تھے۔حکام کے مطابق محفوظ اشارہ ملنے پر منشیات اور اسلحہ کشتیوں کے ذریعے سمندری راستے سے ممکنہ طور پر یمن اور تنزانیہ اسمگل میں کیا جانا تھا۔منشیات اور اسلحہ قبضے میں لیکر ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اے این ایف حکام کے مطابق افغانستان میں منشیات کی بڑھتی پیداوار پاکستان کیلئے اسمگلنگ جیسے مسائل میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید